ماروسا ڈیسٹریلز

ماروسا ڈیسٹریلز
جنگ عظیم اول کے اختتام پر فرانسیسی انٹیلی جینس نے کئی خواتین کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے ہلاک کیا، ایک اندازے کے مطابق پہلی جنگ عظیم کے دوران اور بعد فرانس میں 300 سیکرٹ ایجنٹ ہلاک کیے گئے جن میں درجنوں خواتین بھی شامل تھیں، تاہم بعض خواتین فرانسیسی انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ کیپٹن لوڈکس کی انتقامی ذہنیت کے باعث موت سے دوچار ہوئیں، ایسی ہی ایک خاتون ماروسا ڈیسٹریلز (Marussa Destrlles)...read more

پالائن کشمین

پالائن کشمین
شو بزنس سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اور ماڈل گرلز ہمیشہ سے ہی اپنی تمام تر وفاداری کے با وجود انٹیلی جینس ایجنسیوں کی نظر میں مشکوک رہی ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سیکس اور تجسس کا آپس میں ہمیشہ سے چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا جاسوس ادارہ ہو جس نے شو بزنس سے وابستہ خواتین کو اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے استعمال نہ کیا ہو، حتی کہ اسلامی ممالک میں بھی انٹیلی جینس ایجنسیاں بہت سارے معاملات...read more

مس اسٹیفن بابا

مس اسٹیفن بابا
دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے جاسوس اپنے وطن کے لیے فراض انجام دیتے وقت جان کی بازی لگا دینے سے بھی گریز نہیں کرتے، تاہم ان میں بعض ایسے مرد وخواتین بھی شامل ہیں جو مالی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے قومی وقار کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں، آناً فاناً ان کے ذہن سے وہ حلف نکل جاتا ہے جو وہ حساس اداروں میں ملازمت اختیار کرتے وقت اٹھاتے ہیں، یہ ضمیر فروش لوگ اپنے وطن کی خفیہ معلومات دشمن کے جاسوس اداروں کو فروخت کر دیتے...read more

سٹیلا ریمنگٹن

سٹیلا ریمنگٹن
برطانیہ جسے ترقی یافتہ ممالک میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے اس لحاظ سے ہمیشہ دنیا کی توجہ کا مرکز رہا ہے کہ وہاں لوگوں کو زندگی گزارنے کے مساوی حقوق حاصل ہیں، برطانیہ کے بارے میں کبھی کہا جاتا تھا کہ یہ وہ عظیم سلطنت ہے جس کے اقتدار کا سورج کبھی غروب نہیں ہوتا، اس کی وجہ یہ تھی کہ برطانیہ کی دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک اجارہ داری تھی، برطانوی زیرِ تسلط علاقوں میں سے اگر ایک حصے میں دن کا سماں ہوتا تو دوسرے حصے میں رات...read more

نور النساء عنایت خان

نور النساء عنایت خان
جب بھی دنیا کی عظیم جاسوس خواتین کی تاریخ لکھی جائے گی شہزادی نور النساء عنایت خان کا نام ضرور شامل ہوگا، نور النساء جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے کہ ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی تھی، وہ یکم جنوری 1914ء کو موسکو روس میں پیدا ہوئی، اس کا تعلق ٹیپو سلطان کے خاندان سے تھا، شہزادی نور النساء کے والد عنایت خان اپنے وقت کے صوفی سمجھے جاتے تھے، وہ روحانی طریقے سے مختلف امراض کا علاج کرنے کی وجہ سے دور دراز کے ممالک میں بھی شہرت...read more

شلمینا کشک کوہن

شلمینا کشک کوہن
اسرائیل کی جو شکل آج ہمیں نظر آتی ہے یا یوں کہیے کہ اسرائیل آج ہمیں اگر درخت کی صورت میں نظر آتا ہے تو اس کی ایک تاریخ ہے، اس درخت کو درخت بنانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے، اسرائیل مٹھی بھر یہودیوں کی کوشش کے باعث صفحہ ہستی پر نہیں ابھرا تھا، بلکہ اس کو معرض وجود میں لانے کے لیے ایک طویل منصوبہ بندی کی گئی تھی، جس کی جھلک ہمیں اس خاتون جاسوس کی زندگی پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے دکھائی دے جاتی ہے جو یہودی تھی، جس نے جاسوسی...read more

لیڈیا دارہ

لیڈیا دارہ
امریکہ جو دنیا میں سپر پاور بن کر حکمرانی کر رہا ہے کبھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا، امریکہ کو ایک آزاد اور عظیم ملک بنانے میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، ان عورتوں نے جاسوس کے روپ میں ایسے کارنامے انجام دیے ہیں جو آج بھی تاریخ میں زندہ جاوید نظر آتے ہیں، ان ہی عورتوں میں ایک عظیم جاسوس لیڈیا دارہ (Lydia Barrington Darrah) (اس نام کے ہجے Darragh اور Darrach بھی کیے جاتے ہیں) تھی جو 1729ء میں آئرلینڈ کے شہر...read more

KGB

KGB
کے جی بی (KGB) دراصل Комите́т Госуда́рственной Безопа́сности (یعنی: کومیتیت گوسودارستوینوی بیزوپاسنوستی) کا مخفف ہے، یہ سابقہ سوویت یونین کی انٹیلی جینس ایجنسی یا جاسوسی کا ادارہ ہے جسے 20 دسمبر 1917ء کو فلیکس ڈزرزہینسکی (Felix Dzerzhinsky) کی قیادت اور صدر ولادیمیر لینن کی سرپرستی میں قائم کیا گیا تھا، اپنے قیام سے ہی اسے بلشفی انقلاب (Bolshevik Revolution) یا انقلابِ اکتوبر اور کمیونسٹ پارٹی کی تلوار سمجھا جاتا رہا ہے، اپنے ابتدائی...read more