مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدانتبصرہ کریں | Oct 5th, 200725 مشاہدات
ان کا پورا نام “ابو بکر بن یحیی بن الصائغ الثجیبی” ہے “ابن باجہ” کے لقب سے مشہور ہوئے، وہ اندلس میں عرب کے سب سے پہلے مشہور فلسفی تھے، فلسفہ کے علاوہ وہ سیاست، طبیعات، علمِ فلک، ریاضی، موسیقی اور طب میں بھی مہارت رکھتے تھے، خاص طور سے علمِ طب میں اس قدر شہرت پائی کہ ان کے عہد کے طبیب ان سے حسد کرنے لگے اور ایک سازش کے تحت انہیں زہر دے دیا گیا جس سے وہ فاس (مراکش) میں 529 ہجری کو انتقال کر گئے.
ابن ابی اصیبعہ تین...
مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدانتبصرہ کریں | Oct 5th, 200731 مشاہدات
ان کا پورا نام “موفق الدین ابو العباس احمد بن سدید الدین القاسم” ہے، ان کا تعلق طب میں مشہور ایک خاندان سے تھا اور موفق الدین اس خاندان کے مشہور ترین فرد تھے، 600 ہجری میں دمشق میں پیدا ہوئے اور “ابا العباس” کنیت پائی اور پھر اپنے دادا کے لقب “ابن ابی اصیبعہ” سے مشہور ہوئے، درس وتدریس، طب ومعالجہ کے ماحول میں تربیت ہوئی، علمی اور نظری تعلیم دمشق اور قاہرہ میں پائی، بیمارستانِ نوری میں طب کی خدمات سر انجام...
مصنف مکی - زمرہ عام موضوعات8 تبصرے | Sep 25th, 20071,085 مشاہدات
پہلی اور آخری بار عوام کو تنگ کرتے ہوئے اپنا بلاگ بلاگر سے یہاں منتقل کردیا ہے.. اصل میں بلاگر پر بلاگ کچھ جما نہیں.. اس لیے سنجیدگی سے کہیں اور بھاگنے کا سوچنے لگا.. اردو ٹیک والوں کی سروس سے استفادہ کرنے کی کوشش کی مگر بھائی لوگوں نے بلاگ تو شب بھر میں بنادیا جس طرح ایماں کی حرارت والوں نے شب بھر میں مسجد بنا دی تھی.. مگر آج چار دن گزرنے کے با وجود میرا مطلوبہ ٹیمپلیٹ شامل نہیں کیا گیا.. فورم بھائی لوگوں نے لاک کیا ہوا ہے...
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیے2 تبصرے | Sep 25th, 200785 مشاہدات
Inkscape وہی کام کرتا ہے جو ونڈوز میں فری ہینڈ، کورل ڈرا، السٹریٹر یا ایکسارا ایکس کرتے ہیں.. مگر یہ اوپن سورس ہے اور لینکس سمیت میک اور ونڈوز کے لیے بھی دستیاب ہے..
اس کا حجم کوئی 16 میگابائٹ ہے اور یہ ابنٹو کی ریپازٹری میں بھی دستیاب ہے..
ڈاونلوڈ اور مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے رجوع فرمائیں..
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیےایک تبصرہ | Sep 25th, 200750 مشاہدات
KleanSweep سے آپ اپنی لینکس ڈیسٹرو کا تمام تر کچرا پل بھر میں صاف کرسکتے ہیں.. یہ خالی فائلیں، خالی فولڈر، بیک اپ فائلیں، ناکارہ روابط، ڈپلیکیٹ فائلیں اور باقی تمام اقسام کا کچرا آپ کے کمپیوٹر میں تلاش کرکے حذف کردیتا ہے..
یہ ابنٹو کی ریپازٹری میں دستیاب ہے.. پھر بھی ڈاونلوڈ کرنا ہو تو یہاں سے رجوع فرمائیں..
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیے2 تبصرے | Sep 25th, 200747 مشاہدات
Kinstaller سے آپ وہ تمام سورس پیکج بڑے آرام سے نصب کرسکتے ہیں جو کہ ان لاحقوں کے ساتھ آتے ہیں (.tar .tar.gz .tgz .tar.bz2) اس کے استعمال سے آپ کی کنفیگر، میک، اور میک انسٹال کی کمانڈز کی پخراٹ سے جان چھوٹ جاتی ہے.. یہ ان لوگوں کے لیے زیادہ مفید ہے جنہیں سورس پیکج کی تنصیب نہیں آتی..
اضافی طور پر اس سے نصب کیے گئے سورس پیکج ان انسٹال بھی کیے جاسکتے ہیں..
یہ ابنٹو کی ریپازٹری میں دستیاب ہے پھر بھی ڈاونلوڈ کرنا ہو تو یہاں سے رجوع فرمائیں..
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیےتبصرہ کریں | Sep 25th, 200746 مشاہدات
Freeciv ایک ملٹی یوزر سٹریٹجک گیم ہے.. اس میں ہر کھلاڑی ایک سولائزیشن کی قیادت کرتے ہوئے اسے ترقی دیتا اور مضبوط کرتا ہے اور اس کے لیے جنگ بھی لڑتا ہے.. آخر میں جیت اسی کی ہوتی ہے جو سب سے زیادہ طاقتور سولائزیشن بنانے میں کامیاب ہوتا ہے..
یہ خوبصورت گیم تقریباً ہر آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کا سائز سترہ میگابائٹ سے بھی کم ہے..!!
یہ گیم ابنٹو کی ریپازٹری میں دستیاب ہے جسے آپ پیکج منیجر سے...
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیےتبصرہ کریں | Sep 25th, 200751 مشاہدات
گیم کے شائقین کے لیے پیش ہے Flight Gear جو کہ کافی حد تک flight simulator سے مشابہ ہے.. مگر یہ اوپن سورس ہے اور تقریباً دنیا کے بیس ہزار سے زائد ایئرپورٹس کا ماحول اس میں تخلیق کیا گیا ہے.. ساتھ ہی آپ کے چلانے کے لیے اس میں کوئی 1900 جہاز موجود ہیں.. اس کے افیکٹ حقیقت کے کافی قریب ہیں.. یہ لینکس اور میک سمیت ونڈوز کے لیے بھی دستیاب ہے..
اس کا حجم کوئی 93 میگابائٹ ہے.. ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں سے رجوع فرمائیں..