مصنف مکی - زمرہ ری ایکشن, عام موضوعات17 تبصرے | Feb 17th, 2010225 مشاہدات
سقوط بغداد کے بعد میں نے صدامی حکمرانوں وجرنیلوں کی سیرت وصورت پر اس لیے تحقیق کی تاکہ ایک اہم اور مشہور دار الحکومت کے شرمناک سقوط کی وجہ جان سکوں، مجھ پر انکشاف ہوا کہ صدام حسین اور اس کا حکمران حلقہ احباب سب کے سب ” گدھے ” تھے یعنی وہ سارے کے سارے جاہل تھے.. خود صدام نے اپنی ثانوی تعلیم مکمل نہیں کی تھی، علی حسن عبد المجید بمشکل کوئی حرف کھولنے کے قابل تھا، حسین کامل نے بڑی مشکل سے پرائمری مکمل کی تھی اسی طرح اس...
مصنف مکی - زمرہ ری ایکشن, عام موضوعات11 تبصرے | Feb 14th, 2010224 مشاہدات
تاتاریوں کے وڈیرے ہلاکو خان نے 1258ء کو مسلمانوں کے خلیفہ اور حاکم المستعصم باللہ کو ایک خط لکھا جس میں اس نے اپنے سفارتکاروں کی بغداد میں ”خواری ” پر غم وغصہ کا اظہار کیا جو اس وقت کے سفارتکاری کے اصولوں کے نہ صرف برخلاف تھا بلکہ اس سے منگولوں اور خاص طور سے ان کے وڈیرے ہلاکو کی شان وہیبت میں کمی واقع ہوئی تھی..
المستعصم باللہ نے ہلاکو کو عربی طرز کا ایک دھمکی آمیز جواب لکھا جس میں کہا گیا کہ ”ان جيوش الخليفة سوف...
مصنف مکی - زمرہ عام موضوعات26 تبصرے | Jan 28th, 2010294 مشاہدات
25 جنوری (2010ء) شام گیارہ بج کر بارہ منٹ پر اللہ جل شانہ نے مجھ پر اپنی مسلسل رحمت وکرم کو جاری رکھتے ہوئے باسل سے نوازا، اگرچہ فارس کی ماں بیٹی کی شدید خواہش رکھتی تھی تاہم ہم اللہ کی رضاء پر ہر حال میں راضی وشاکر ہیں، ہسپتال میں قیام کے دوران ایسے کئی مناظر دیکھے جب بیٹی کی پیدائش پر شوہروں، نندوں، اور ساسوں نے منہ چڑھائے اور بہوؤں کو کھری کھری سنائی، گویا بہو کے پاس جنس کے تعین کا کوئی بٹن ہو اور وہ غلط بٹن دبانے کے جرم...
مصنف مکی - زمرہ شخصیات2 تبصرے | Jan 12th, 2010140 مشاہدات
جنگ عظیم اول کے اختتام پر فرانسیسی انٹیلی جینس نے کئی خواتین کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے ہلاک کیا، ایک اندازے کے مطابق پہلی جنگ عظیم کے دوران اور بعد فرانس میں 300 سیکرٹ ایجنٹ ہلاک کیے گئے جن میں درجنوں خواتین بھی شامل تھیں، تاہم بعض خواتین فرانسیسی انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ کیپٹن لوڈکس کی انتقامی ذہنیت کے باعث موت سے دوچار ہوئیں، ایسی ہی ایک خاتون ماروسا ڈیسٹریلز (Marussa Destrlles)...
مصنف مکی - زمرہ متفرق3 تبصرے | Dec 4th, 2009196 مشاہدات
ليه الغرور و الكبرياء ليه الغرور ..
لا لا تتباهى بالذكاء ليه الغرور ..
ليه الغرور و الكبرياء ليه الغرور ..
لا لا تتباهى بالذكاء ليه الغرور ..
اتعوذ من كلمة انا .. خليك طبيعي مثلنا ليه الغرور ..
ليه الكلافة والتعب ..
تمشي تظن انك عجب ..
ليه الكلافة والتعب ..
تمشي تظن انك عجب ..
ترى البساطة من ذهب ..
خذها نصيحة مننا ليه الغرور ..
خذها نصيحة مننا ..
خليك طبيعي مثلنا ليه الغرور ..
ليه الغرور و الكبرياء ليه الغرور ..
لا لا تتباهى...
مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوز9 تبصرے | Nov 16th, 2009230 مشاہدات
اب چونکہ انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی ڈومین رجسٹر ہو سکیں گے، مصر کے وزیرِ اتصالات نے اعلان کیا ہے کہ مصر پہلا عرب ملک ہوگا جو عربی ڈومین پیش کرے گا، مصری ڈومین کا لاحقہ نقطہ مصر یعنی ” .مصر ” ہوگا، بی بی سی کے مطابق یہ ڈومین آج آدھی رات کے بعد رجسٹر کیے جاسکیں گے، مگر میں یہ سوچ رہا ہوں کہ آخر نقطہ مصر ڈومین رجسٹر کہاں ہوں گے؟؟
مصنف مکی - زمرہ متفرق2 تبصرے | Nov 16th, 2009137 مشاہدات
دنیا کا دوسرا تیز ترین سپر کمپیوٹر آئی بی ایم IBM کا تیار کردہ روڈ رنر Roadrunner (کارٹون کردار روڈ رنر کی نسبت سے) ہے جس کی تیاری اسی سال یعنی 2009ء میں ہی مکمل ہوئی ہے، یہ ایک سیکنڈ میں ایک ملین ارب حسابی عمل انجام دے سکتا ہے، اس میں اے ایم ڈی آپٹرن AMD Opteron کے 6,480 اور IBM PowerXCell کے 12,960 پراسیسر نصب ہیں جو ایک دوسرے سے متصل ہیں اس طرح یہ دنیا کا پہلا ایسا کمپیوٹر ہے جس میں دو آرکٹیکچر architecture ایک ساتھ استعمال ہوئے ہیں، اس کے اجزاء...
مصنف مکی - زمرہ متفرقایک تبصرہ | Nov 16th, 2009159 مشاہدات
دنیا کا سب سے سخت جان جاندار بلا شبہ Tardigrade ہے، اردو میں پتہ نہیں مگر عربی میں اسے دب الماء کہتے ہیں یعنی پانی کا ریچھ، اس کی لمبائی 0.1 اور 1.5 ملی میٹر کے درمیان ہوتی ہے، اس کی ایک ہزار سے زائد اقسام سمندر کی اتاہ گہرائیوں سے لے کر ہمالیا کی چوٹی تک دنیا میں ہر جگہ پائی جاتی ہیں، یہ منفی – 272 اور مثبت +151 درجہ حرارت تک میں زندہ رہ سکتا ہے.. یہ دس سال بغیر پانی کے بھی زندہ رہ سکتا ہے.. یہ 6000 گنا ہوائی دباؤ جو دنیا...