یاہو نے عرب کے مشہور پورٹل مکتوب کو 85 ملین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کردیا ہے (عرب کرنچ کے مطابق یہ ڈیل 100 ملین ڈالر میں ہوئی ہے) تاہم اس ڈیل میں مکتوب کی کچھ ذیلی ویب سائٹس شامل نہیں ہوں گی، یاہو کا کہنا ہے کہ مکتوب کا نیا نام یاہو میڈل ایسٹ ہوگا.

مکتوب کو عرب دنیا میں سب سے پہلی ای میل سروس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہے جسے 1997ء میں لانچ کیا گیا تھا، مکتوب نے بعد میں کئی بڑی عرب ویب سائٹس اور فورمز کو خریدا جس سے اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا.

میرے خیال میں اس ڈیل سے عالمی ادارے عرب مارکیٹ کی طرف متوجہ ہوں گے اور اپنی ویب سائٹس میں عربی کی سپورٹ میں مزید اضافہ کریں گے.

مکتوب کو یہ ڈیل مبارک ہو.

مشابہ موضوعات:
یاہو!
- یاہو! کی بنیاد ڈیوڈ فیلو David Filo اور جیری یانگ Jerry Yang نے جنوری 1994ء میں رکھی تھی. - یاہو! کا ہیڈ آفس سنی ویل کیلیفورنیا کی سیلیکن ویلی میں ...
مزید پڑھیں
یاہو!

ٹیگ: