چرچل کا ایک معتقد

سر ونسٹن چرچل کو جلد سے جلد پہنچنا تھا، اس لیے وہ ایک ٹیکسی میں سوار ہوکر ڈرائیور سے بولے:

” برٹش براڈ کاسٹنگ ہاؤس چلو ”

ڈرائیور ان کی طرف دیکھ کر لا پرواہی سے بولا:

” مجھے افسوس ہے میں اس وقت یہ جگہ نہیں چھوڑ سکتا کیونکہ ٹھیک نصف گھنٹہ بعد مسٹر چرچل کی تقریر نشر ہوگی جسے میں کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کر سکتا میں اپنے وزیرِ اعظم کی تقریر ضرور سنوں گا ”

چرچل نے یہ سنا تو بہت خوش ہوئے اور اسی خوشی کے عالم میں ڈرائیور کو ایک پونڈ انعام دے دیا..

ڈرائیور نے بڑی حیرت سے ان کی طرف دیکھا اور بڑے شستہ لہجے میں بولا:

” آپ انتہائی اچھے اور نیک دل انسان ہیں چلیے میں آپ کو چھوڑ آؤں چرچل اور ان کی تقریر کو جہنم میں ڈالیے وزیرِ اعظم کی تقریر تو ہوتی ہی رہتی ہے لیکن آپ سے نیک دل انسان کبھی کبھی ملتے ہیں ”.

  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Live
  • Slashdot
  • Technorati
  • Twitter
  • PDF
  • StumbleUpon
 ٹیگ: , , , , , , , ,


5 تبصرے برائے “چرچل کا ایک معتقد”

  1. بہت اعلا بھئی۔۔۔۔
    .-= عمار ابنِ ضیاء کے بلاگ کی آخری تحریر ہے blog ..دعاے صحت کی درخواست =-.

  2. بس ایک شعر یاد آگیا،
    رخ روشن کے آگے شمع رکھ کے وہ یہ کہتے ہیں
    ادھر جاتا ہے پروانہ یا دیکھیں ادھر آتا ہے وہ
    .-= عنیقہ ناز کے بلاگ کی آخری تحریر ہے blog ..آئیے فیس بک پہ اکاءونٹ بنائیے =-.

  3. اس سے ونسٹن چرچل کی تیز دماغی کا ثبوت ملتا ہے ۔
    .-= افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ کی آخری تحریر ہے blog ..غریبوں کا مذاق =-.

  4. عبداللہ says:

    بھلا اس میں چرچل کی تیز دماغی کہاں سے آگئی ؟ اس سے پیسے کی طاقت کا پتہ چلتا ہے!

  5. arifkarim says:

    ہاں پیسا بولتا ہے۔ سیاست دان جائیں جہنم میں!

تبصرہ کریں

Englishاردو

Englishاردو