خلائی ملبہ

خلائی ملبہ
زمین کے گرد خلائی ملبہ کی کثافت خلائی ملبہ (انگریزی میں: Space debris یا space junk) انسان کے ایجاد کردہ آلات اور مصنوعی سیاروں کی وہ باقیات ہے جو نظامِ شمسی کے سیاروں کے مداروں میں گردش کر رہا ہے، اس خلائی ملبہ کا زیادہ تر حصہ نظام شمسی کے سیارے زمین کے گرد گردش کرتا ہے، اس میں ہر وہ چیز شامل ہے جس کی خلاء میں ضرورت باقی نہیں رہی جیسے کوئی خراب مصنوعی سیارہ یا خلائی راکٹوں کے بعض حصے وغیرہ، یہ خلائی ملبہ چھوٹے بڑے حصوں میں...read more

مریخ

مریخ
- مریخ نظامِ شمسی کا چوتھا سیارہ ہے جسے ”سرخ سیارہ” بھی کہا جاتا ہے. - مریخ کی سورج سے اوسط دوری 228 ملین کلومیٹر ہے. - مریخ پر اوسط درجہ حرارت 63 سیلسئس ہے. - نظامِ شمسی کا سب سے بڑا لاوا مریخ پر پایا جاتا ہے جسے ”اولیمبس کا پہاڑ” کہا جاتا ہے. - زمین کی طرح مریخ پر بھی قطبین ہیں جو جمے ہوئے کاربن ڈائی اکسائیڈ اور کچھ پانی پر مشتمل ہے. - مریخ کے موسم زمین سے ملتے جلتے ہیں کیونکہ وہ اپنے محور پر بالکل اسی زاویے پر جھکا...read more

آیفل ٹاور

آیفل ٹاور
آیفل ٹاور کو فرانسیسی انقلاب جو 1789ء کو شروع ہوا تھا کے سو سال مکمل ہونے پر 1889ء میں پیرس میں تعمیر کیا گیا تھا، انٹینا کے ساتھ اس کی اونچائی 324 میٹر ہے اور اس کا وزن 10 ہزار ٹن ہے، ٹاور میں 7300 ٹن دھات اور 2.5 ملین کیل استعمال کئے گئے ہیں، چوٹی تک پہنچنے کے لئے اس میں 1792 سیڑھیاں ہیں. read more

لینس ٹرووالڈز ونڈوز کے ساتھ

لینس ٹرووالڈز ونڈوز کے ساتھ
ونڈوز 7 کی تاریخِ اجراء پر لینکس نظام کے موجد لینس ٹرووالڈز جاپان لینکس سمپوزیم کے انعقاد کی تیاریوں میں مصروف تھے، تاہم لگتا ہے لینکس کے موجد اس کے نظام سے متعصب لوگوں کے برخلاف اس بات سے قطعی نہیں ڈرتے کہ کوئی انہیں ونڈوز کے ساتھ دیکھ لے، چنانچہ مذاق کے طور پر وہ Yadobashi کی ایک برانچ پر چلے گئے جس میں ونڈوز 7 فروخت ہوتی ہے اور ونڈوز 7 کی سیڈیوں کے ڈھیر اور ایک بڑے پوسٹر کے سامنے تصویر کھنچوائی. اس تصویر کو پسندیدگی کی...read more

ٹیگ فائر

ٹیگ فائر
ٹیگ کا یہ سلسلہ ایک بار پھر خدا جانے کہاں سے شروع ہوا اور گھومتے گھامتے میرے دوست ابو شامل کے گلے میں جا اٹکا اور انہوں نے اپنے گلے سے اتار کر میرے گلے میں خشبو لگا کر ڈال دیا، اب اگر نہ اتارا تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ صاحب ڈنڈا لے کر ہماری تلاش میں نہ نکل کھڑے ہوں، سو جوابات حاضرِ خدمت ہیں: انٹرنیٹ پر آپ روزانہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟ اگر چھٹی ہو تو سارا دن اور رات گئے تک آن لائن رہتا ہوں، کام کے دنوں میں گھر پہنچتے...read more

وقت میں سفر

وقت میں سفر
وقت یا زمان میں سفر کا مفہوم یہ ہے کہ مکان کی طرح زمان میں بھی زمان کے مختلف نقاط میں آگے یا پیچھے منتقل ہوا جائے، وقت میں سفر کے بعض تصورات میں متوازی کائناتوں تک منتقلی کو بھی ممکن قرار دیا گیا ہے، انیسوی صدی کی سائنس فکشن کہانیوں میں بھی وقت میں سفر کو ممکن قرار دیا گیا، ماضی میں نظریہ اضافیت کے پیش نظر وقت میں سفر صرف مستقبل کی طرف ہی ممکن سمجھا گیا تاہم بعض جدید اور آئن سٹائن کے نظریہ اضافیت پر تحقیق سے یہ ثابت کیا...read more

متعدد کائناتیں

متعدد کائناتیں
متعدد کائناتیں یا Multiverse (ابھی تک) تصوراتی متعدد کائناتیں ہیں جن میں ہماری کائنات بھی شامل ہے جو باہم مل کر سارے وجود کو تشکیل دیتے ہیں، متعدد کائناتیں بعض علمی نظریات کا نتیجہ ہیں جن میں بالآخر ان متعدد کائناتوں کا وجود لازمی قرار پاتا ہے، یہ نتیجہ علم کونیات میں کوانٹم نظریہ میں بنیادی ریاضی کو واضح کرنے کی کوششوں کے نتیجہ میں سامنا آتا ہے، متعدد کائناتوں میں مختلف کائناتوں کو بعض اوقات متوازی کائناتیں بھی کہا جاتا...read more

KGB

KGB
کے جی بی (KGB) دراصل Комите́т Госуда́рственной Безопа́сности (یعنی: کومیتیت گوسودارستوینوی بیزوپاسنوستی) کا مخفف ہے، یہ سابقہ سوویت یونین کی انٹیلی جینس ایجنسی یا جاسوسی کا ادارہ ہے جسے 20 دسمبر 1917ء کو فلیکس ڈزرزہینسکی (Felix Dzerzhinsky) کی قیادت اور صدر ولادیمیر لینن کی سرپرستی میں قائم کیا گیا تھا، اپنے قیام سے ہی اسے بلشفی انقلاب (Bolshevik Revolution) یا انقلابِ اکتوبر اور کمیونسٹ پارٹی کی تلوار سمجھا جاتا رہا ہے، اپنے ابتدائی...read more

« سابقہ موضوعات