مصنف مکی - زمرہ متفرقتبصرہ کریں | Aug 26th, 200928 مشاہدات
یوکرین کی اٹھارویں یوم آزادی کے موقع پر دار الحکومت میں فوجی پریڈ، یوکرین 1991ء میں روس کے ٹوٹنے کے بعد الگ ہوگیا تھا.
مصنف مکی - زمرہ عجیب وغریب4 تبصرے | Aug 26th, 200929 مشاہدات
چین کے ایک رہائشی علاقے میں دریافت ہونے والا سفید مینڈک، بتایا گیا ہے کہ یہ مینڈک کسی بیماری میں مبتلا ہے.
مصنف مکی - زمرہ عجیب وغریبتبصرہ کریں | Aug 26th, 200929 مشاہدات
انڈونیشیا کے ایک ہوٹل میں چاکلیٹ سے قرآنِ مجید کا ایک مجسمہ بنایا گیا ہے، اس کی تیاری میں 250 کلو گرام سیاہ وسفید چاکلیٹ استعمال کی گئی ہے جبکہ اس کا رقبہ 2.5 مربع میٹر ہے، یہ مجسمہ ماہ رمضان کی خوشی میں بنایا گیا ہے.
مصنف مکی - زمرہ متفرقتبصرہ کریں | Aug 26th, 200934 مشاہدات
مس وینزویلا سٹیفنی فرنینڈس نے ملکہ حسن برائے سال 2009 کا خطاب جیت لیا، وینزویلا سے تعلق رکھنے والی یہ مسلسل تیسری ملکہ حسن ہے، گزشتہ سال وینزویلا کی ہی ڈیانا مینڈوزا نے یہ خطاب جیتا تھا.
مصنف مکی - زمرہ عجیب وغریبتبصرہ کریں | Aug 25th, 200927 مشاہدات
حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک گلہری کی تصویر نے بہت مقبولیت حاصل کی، کینیڈا کے نیشنل پارک میں جب ایک جوڑا اپنی تصویر اتروا رہا تھا تو اچانک اس گلہری نے سامنے آکر تصویر خراب کردی، اس وجہ سے اس گلہری کو منظر چور scene-stealing squirrel کا خطاب دیا گیا اور اب یہ ہر جگہ براجمان نظر آتا ہے.
فیس بک پر منظر چور گلہری کے عشاق کا صفحہ
مصنف مکی - زمرہ عجیب وغریبایک تبصرہ | Aug 25th, 200937 مشاہدات
پانچ سالہ بھارتی بچی سمن خاتون کھانے سے اپنا ہاتھ نہیں روک سکتی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اس کا علاج نہیں کیا گیا تو یہ مرجائے گی، اس بچی کا وزن 75 کلو گرام ہے اور اگر اس کے کھانے کی یہی رفتار رہی تو ہر سال اس کا وزن 15 کلو گرام بڑھ جائے گا، اگرچہ اس کے والدین کی آمدنی دس ڈالر فی ہفتہ سے زیادہ نہیں ہے تاہم وہ اسے ہر ہفتہ 10 کلو چاول، 5 کلو آلو، 24 انڈے اور 6 لیٹر دودھ کھانے کے لیے فراہم کرتے ہیں.
مصنف مکی - زمرہ عجیب وغریب2 تبصرے | Aug 25th, 200942 مشاہدات
بھارت کے صوبے اتر پردیش میں دو سو سے زائد گدھوں کی اجتماعی شادی کی گئی تاکہ بھگوان خوش ہوکر بارش برسائیں.
مصنف مکی - زمرہ عجیب وغریبتبصرہ کریں | Aug 25th, 200918 مشاہدات
ترکی کے شہر انقرہ میں ایک قہوہ خانے کا مالک چار سگریٹ ایک ساتھ پی کر حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے جس کے تحت بند مقامات بشمول قہوہ خانوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے.