اردو سلیکس 2 اور فائر فاکس

اردو سلیکس 2 اور فائر فاکس
اردو سلیکس میں فائر فاکس 2 کو شامل کرنے کا ارادہ تھا کیونکہ اس کا اردو ترجمہ دستیاب ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس میں فونٹ اچھی طرح سے رینڈر نہیں ہوتے جبکہ فائر فاکس 3 میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں مگر اس کا اردو ترجمہ دستیاب نہیں.. ذیل کی دونوں تصاویر میں فرق واضح نظر آرہا ہے.. آپ حضرات کے خیال میں کون سا فائر فاکس شامل کیا جانا چاہیے، اردو فائر فاکس 2 یا انگریزی فائر فاکس 3 ؟ اس کے علاوہ پجن میسنجر کا اردو ترجمہ دستیاب ہے جو انتہائی...read more

اردو سلیکس 2 میں وی وائیرلیس

اردو سلیکس 2 میں وی وائیرلیس
چونکہ آج کل وی وائیرلیس پر ہی گزارہ ہے اس لیے دو دن سے اس کوشش میں لگا ہوا ہوں کہ اردو سلیکس 2 میں وی وائیرلیس کو چلا سکوں اور آج الحمد للہ اس میں کامیاب ہوگیا ہوں اور یہ پوسٹ اردو سلیکس 2 کو یو ایس بی سے چلا کر وی وائیرلیس کنکٹ کر کے فائر فاکس 2 کے ذریعے لکھ رہا ہوں، مجھے یقین ہے کہ میرے دوست ابو شامل صاحب جو کبھی بھی وی وائیرلیس کو لینکس پر چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اس سے بہت خوش ہوں گے کیونکہ اردو سلیکس 2 میں وی وائیرلیس...read more

اردو سلیکس 2 ابتدائی نتائج

اردو سلیکس 2 ابتدائی نتائج
اردو سلیکس کا پہلا ورژن عربوں کی ضد میں بنایا گیا تھا کہ اگر وہ سلیکس میں عربی سپورٹ شامل کر کے عربی سلیکس تیار کر سکتے ہیں تو ہم بھلا کیوں نہیں..!؟سو ہم نے بھی یہ کارنامہ انجام دے ڈالا اور اردو سلیکس کا پہلا ورژن جاری کیا جسے اردو ویب نے تا حال ہوسٹ کر رکھا ہے جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں.. تاہم پہلا ورژن کے ڈی ای پر مبنی تھا جس میں کہ صرف اردو کی سپورٹ، کیبورڈ اور کچھ دستاویزات شامل تھیں.. مگر ایکس ایف سی ای کے ترجمے اور...read more

ٹرمنل میں ویڈیو چلانا

ٹرمنل میں ویڈیو چلانا
اگر MPlayer نصب ہو تو ٹرمنل میں ویڈیو دیکھی جاسکتی، چنانچہ اگر آپ نے اسے نصب کر رکھا ہے تو آپ کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں اور اگر نصب نہیں ہے تو یوں کریں: sudo apt-get install mplayer تنصیب کے بعد ٹرمنل میں ویڈیو دیکھنے کے لیے بس اتنا کریں: mplayer -vo caca MovieName.avi اور اگر ویڈیو سیاہ وسفید میں دیکھنا چاہیں تو caca کی بجائے aa لکھ دیں. بات اگرچہ غیر اہم سی ہے مگر کچھ لوگوں کو  ٹرمنل کا خبط جو ہوتا ہے..  read more

اوپن آفس ایسٹر ایگ

اوپن آفس ایسٹر ایگ
اوپن آفس Spreadsheet کھولیں اور کسی بھی خانے میں ذیل کا کوڈ لکھیں: =GAME(“StarWars”) اور گیم کے مزے اڑائیں  read more

فائر فاکس میں آف لائن موڈ کا حل

فائر فاکس میں آف لائن موڈ کا حل
گزشتہ کچھ عرصہ سے فائر فاکس میں عوام کو آف لائن موڈ کا مسئلہ درپیش ہے.. یعنی جب فائر فاکس کو چلایا جاتا ہے تو یہ آف لائن موڈ میں چلتا ہے اور ہر بار چلانے پر فائل مینیو سے Work Offline پر سے چیک ہٹانا پڑتا ہے.. اس مسئلے نے تو میرے ناک میں دم کر رکھا تھا اور اتنی اپڈیٹس کے با وجود یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا.. معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ نیٹ ورک منیجر pppo سے آنے والے کنکشن کو سرے سے پہچانتا ہی نہیں یعنی جو 3G اور USB موڈیم سے تعلق رکھتے ہیں چنانچہ...read more

فیڈورا یو ایس بی میں نصب کریں

فیڈورا یو ایس بی میں نصب کریں
اگر آپ ونڈوز کے صارف ہیں اور لینکس کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتے ہیں مگر ساتھ ہی خطرات مول لینے سے بھی ڈرتے ہیں تو Fedora Live USB Creator آپ ہی کے لیے ہے.. اس کے ذریعے آپ فیڈورا کی کسی بھی ڈیسٹرو کو اپنی یو ایس بی میں نصب کر سکتے ہیں.. یہ استعمال میں اتنا آسان ہے کہ اس کے لیے کسی ٹیوٹوریل کی ضرورت نہیں بس اپنی یو ایس بی لگائیے اور آئی ایس او امیج کا پتہ بتائیے اور فیڈورا آپ کی یو ایس بی میں نصب کردی جائے گی.. اس کا لینکس ورژن بھی دستیاب...read more

فائر فاکس میں آٹو سکرول بحال کرنا

فائر فاکس میں آٹو سکرول بحال کرنا
ایڈریس بار میں about:config لکھیں اور general.autoScroll کو تلاش کر کے اسے true کردیں. اس کے بعد براؤزر میں کوئی بھی صفحہ کھولیں اور ماؤس کے وہیل سے کسی بھی خالی جگہ پر کلک کریں، اب ماؤس کو اوپر نیچے کرنے سے صفحہ خود ہی اوپر نیچے سکرول کرے گا. read more

« سابقہ موضوعات