مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوزایک تبصرہ | Aug 30th, 200868 مشاہدات
VIA نے اپنی گریفک چپس Xorg کا ڈرائیور آزاد مصدر کردیا ہے جو ان کے لینکس پورٹل پر دستیاب ہے، براہ راست سورس کوڈ ڈاؤنلوڈ ربط یہ ہے یاد رہے کہ VIA کے دیگر ڈرائیورز کے برعکس یہ ڈرائیور 3D، ہارڈویئر ویڈیو کوڈیک یا ٹی وی انکوڈر کی سپورٹ نہیں رکھتا.. مگر پھر بھی یہ پیش رفت کافی اہم ہے اور آزاد مصدر کی طرف VIA کی سنجیدہ دلچسبی کی نشاندہی کرتی ہے.
مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوز4 تبصرے | Aug 28th, 200862 مشاہدات
By makki2
ڈیل نے Vostro نامی چار کمپیوٹر ماڈل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں ابنٹو پہلے سے نصب شدہ ہوگا، ان چار کمپیوٹرز میں Vostro A840 اور Vostro A860 لیپ ٹاپ جبکہ Vostro A100 اور Vostro A180 ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہیں، سابقہ ماڈلز کے برعکس جوصرف چند ملکوں تک ہی محدود تھے یہ چاروں ماڈل ڈیل کے ڈیسٹری بیوٹرز کے ذریعے پوری دنیا میں فروخت کے لیے پیش کئے جائیں گے.
By makki2
یہ کمپیوٹرز ترقی پذیر ممالک میں چھوٹے کاروبار، حکومتی اور تعلیمی ضروریات کو مدِ نظر...
مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوزتبصرہ کریں | Aug 26th, 200873 مشاہدات
سن نے اپنی جاوا صارف مواجہ ٹول کٹ برائے موبائل فون کو اوپن سورس کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے موبائل فون کے اطلاقیوں پر کام کرنے والے ڈیولپر اپنے اطلاقیوں کے لیے بھرپور مواجہ تیار کر سکیں گے.. سن کا کہنا ہے کہ اس سے ڈیولپروں کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ہے.
دوسری طرف سن اس ٹول کٹ میں ان خامیوں کو تیزی سے دور کرنے پر کام کر رہی ہے جسے ایک پولش سیکورٹی ریسرچر نے دریافت کیا تھا اور اسے بتانے کے لیے 20000 یورو کا مطالبہ کیا تھا.
مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوز5 تبصرے | Aug 26th, 200869 مشاہدات
By makki2
آج ہی نوکیا نے اپنے نئے دو موبائل فون N85 اور N79 کا اجراء کیا ہے، N85 فون 2.6 انچ سکرین کا حامل ہے اور اس میں GPS اور WiFi کے ساتھ ساتھ آٹھ گیگا بائٹ کی میموری شامل کی گئی ہے، اس کی بیٹری لائف ملٹی میڈیا پلے بیک کے ساتھ 28 گھنٹے ہے..
By makki2
N79 دراصل N78 کا خلیفہ ہے.. اس میں بھی GPS اور WiFi شامل ہے جبکہ میموری 4 گیگا بائٹ ہے، اس کی بیٹری لائف بھی ملٹی میڈیا پلے بیک کے ساتھ 28 گھنٹے ہے.. لیکن یہ صرف بریطانیا میں جاری کیے گئے ہیں.. باقی دنیا...
مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوز, لینکس اطلاقیے2 تبصرے | Aug 26th, 200850 مشاہدات
By makki2
The Battle for Wesnoth ایک آزاد مصدر سٹریٹجک گیم ہے جسے کئی کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں، اسے David White نے ٢٠٠٣ میں Master of Monsters اور Warsong گیمز کے مقابلے میں C++ میں لکھا تھا.
By makki2
اکتوبر ٢٠٠۵ میں اس کا پہلا سٹیبل ورژن 1.0 جاری کیا گیا تھا اور ٢٣ جولائی ٢٠٠٨ء میں اس کا ورژن 1.4.4 جاری کیا گیا ہے، یہ گیم 2.5 ملین دفعہ ڈاؤنلوڈ ہوچکی ہے اور ہر ماہ تقریباً پجاس ہزار دفعہ ڈاؤنلوڈ کی جاتی ہے جبکہ اس کا ۴٢ زبانوں میں ترجمہ موجود ہے جس میں اردو...
مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوزتبصرہ کریں | Aug 25th, 200852 مشاہدات
عالمی معیارات کے ادارے نے برازیل، فینزویلا، جنوبی افریقا اور بھارت کا مائکروسوفٹ کے فارمیٹ OOXML پر اعتراضات کو مسترد کردیا ہے، مائکروسوفٹ کے اس معیار کو ادارے نے گزشتہ اپریل میں منظور کیا تھا تاہم یہ فارمیٹ شروع سے ہی ایک تنازعہ کا سبب بنا رہا ہے حالانکہ اس سے قبل ODF معیار آفس دستاویزات کے لیے منظور ہوچکا ہے جو مستعمل بھی ہے جبکہ OOXML ابھی تک مستعمل نہیں ہے.
مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوز, لینکس اطلاقیےتبصرہ کریں | Aug 24th, 200850 مشاہدات
By makki2
بلینڈر سہ جہتی تصاویر بنانے کا مشہور ومعروف اوپن سورس پروگرام ہے، حال ہی میں اس کا ورژن Blender 2.47 جاری کیا گیا ہے، اس نئے ورژن میں سابقہ ورژن میں درپیش خامیوں کو دور کیا گیا ہے ساتھ ہی کچھ خوبصورت اضافے بھی کئے گئے ہیں جن میں قابلِ ذکر آواز کی ریکارڈنگ ہے.
مصنف مکی - زمرہ اسلامیات12 تبصرے | Aug 23rd, 2008178 مشاہدات
اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ ‘ان شاء اللہ’ کو ‘انشاء اللہ’ لکھتے ہیں جو کہ درست نہیں ہے.. ابنِ ہشام کی شذور الذہب میں آیا ہے کہ ‘انشاء’ کا مطلب ہے بنانا یا دریافت کرنا، ارشادِ باری تعالی ہے: ‘انا انشانہن انشاء’ یعنی ہم نے (ان عورتوں کو) بنایا ہے.. چنانچہ جب ہم ‘انشاء اللہ’ لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ نعوذباللہ ہم نے خدا کو بنایا ہے..!؟
درست لفظ ‘ان شاء اللہ’ ہے.. ارشادِ باری تعالی ہے: ‘وما...