الوداع پاکستان

الوداع پاکستان
میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں پردیس جارہا ہوں، میں تو پیدا ہی وہیں ہوا تھا اس لیے وہاں جانا میرے لیے پردیس نہیں ہے، البتہ پاکستان چھوڑنے کا دکھ ضرور ہے، اپنے تمام تر مسائل کے باوجود مجھے پاکستان سے محبت ہے. وہاں جاکر شاید کچھ عرصہ کے لیے ویب سرگرمیاں معطل ہوجائیں کیونکہ وہاں جاکر کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، اسی لیے فورم اور اپنے بلاگ کا آخری بیک اپ لیتے ہوئے باقی ذمہ داری شاکر کے ذمہ...read more

TrueCrypt

TrueCrypt
TrueCrypt ایک ڈیٹا انکرپشن سوفٹویر ہے جس کے ذریعے پورا ایک پارٹیشن انکرپٹ کیا جاسکتا ہے اور ڈیٹا کو محفوظ کیا جاسکتا ہے.. اس کے علاوہ یہ یو ایس بی کو بھی انکرپٹ کرسکتا ہے اور انکرپٹ شدہ پارٹیشن کو غائب بھی کرسکتا ہے.. ابنٹو اور سوزی ورژن یہاں سے اتاریں. read more

یقین

یقین
اگر آپ کسی شخص کو یہ بتائیں کہ آسمان پر تین سو بلین ستارے ہیں تو وہ فوراً یقین کرلے گا، لیکن اگر آپ اسے بتائیں کہ کرسی پر ابھی ابھی روغن کیا گیا ہے تو وہ کرسی کو چھوکر ضرور دیکھے گا..؟! read more

توقع کم رکھو – مایوسی نہیں ہوگی

توقع کم رکھو – مایوسی نہیں ہوگی
اگر تم لوگوں سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھوگے تو تمہیں زندگی بھر مایوسی ہوگی اور تم ہمیشہ الجھتے اور شکایت کرتے رہوگے، اس کے برعکس اگر تم لوگوں کو نا اہل سمجھتے ہوئے جیسا کہ وہ واقعی ہیں ان سے اچھی کارکردگی کی بہت کم توقع رکھوگے تو تمہیں حیرت ہوگی کہ انہوں نے تمہاری توقع سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے. (BRUCE BARTON) read more

ایسا شخص کبھی شکست نہیں کھاتا

ایسا شخص کبھی شکست نہیں کھاتا
جب تمہارے پاؤں اتنے تھک چکے ہوں کہ رِنگ میں کھڑا رہنے کی بھی تم میں سکت نہ ہو تو ایک راؤنڈ اور لڑو، جب تمہارے بازو اتنے تھک چکے ہوں کہ تم انہیں اٹھاکر اپنے چہرے کو حملے سے نہ بچا سکتے ہو تو ایک راؤنڈ اور لڑو، جب تمہاری ناک سے خون بہنے لگے اور آنکھیں سیاہ پڑنے لگیں اور تمہارے دل میں یہ خواہش پیدا ہو کہ مخالف تمہارے جبڑے پر ایسی شدید ضرب لگائے کہ تم بے ہوش ہوکر گر پڑو تو ایک راؤنڈ اور لڑو… یاد رکھو کہ جو شخص ہمیشہ ایک راؤنڈ...read more

سننا بولنے سے بہتر ہے

سننا بولنے سے بہتر ہے
ڈاکٹر کارل مینینگر (DR. CARL MENNINGER) کہتے ہیں کہ سماعت ایک عجیب طرح کی مقناطیسی اور تخلیقی قوت ہے، جو دوست ہماری باتیں توجہ سے سنتے ہیں ہم ان کی طرف کھنچے چلے جاتے ہیں، جب کوئی ہماری باتیں غور سے سنتا ہے تو ہماری ذات میں ایک پھیلاؤ پیدا ہونے لگتا ہے جیسے کپڑے کے تھان کی تہیں کھل رہی ہوں، اس بات کا اندازہ مجھے صرف چند سال پہلے ہوا، یہ پتہ چلنے سے پہلے میری عموماً یہ کوشش ہوتی تھی کہ محفلوں میں زندہ دلی کا مظاہرہ کرنے کے لیے خوب...read more

کروڑوں کا ہوٹل ایک کلرک کے لیے !!

کروڑوں کا ہوٹل ایک کلرک کے لیے !!
ایک طوفانی رات تھی جب ایک ادھیڑ عمر آدمی اپنی بیوی کے ہمراہ فلاڈلفیا کے ایک چھوٹے سے ہوٹل میں داخل ہوا. ‘شہر کے کسی بڑے ہوٹل میں جگہ نہیں’ ادھیڑ عمر آدمی نے کہا: ‘کیا تم ہمیں اپنے ہوٹل میں ایک کمرہ دے سکتے ہو؟’ کلرک نے وضاحت کی کہ قصبے میں تین مختلف تقریبات ہو رہی ہیں اور کسی ہوٹل میں بھی جگہ نہیں، ‘ہمارے ہوٹل میں بھی تمام کمرے کرائے پر لگے ہوئے ہیں’ کلکر نے انہیں بتایا، ‘لیکن آپ جیسے معزز میاں بیوی...read more

سفر کی تیاری

سفر کی تیاری
سفر سے زیادہ شاید سفر کی تیاریاں ریادہ تھکا دینے والی ہوتی ہیں.. پچھلے ایک ماہ سے کبھی یہ کاغذ تو کبھی وہ کاروائی اوپر سے اسلام آباد کے دوروں نے کافی تھکادیا ہے اور آج بالآخر تمام کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد میں ٹکٹ لینے پہنچا، سیٹ جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے کی ملی جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں موج کرنے کے لیے ابھی میرے پاس صرف دو دن ہیں.. مجھ سے کہا گیا کہ ٹکٹ تیار ہونے میں وقت لگے گا میں چونکہ کافی تھکا ہوا تھا سو یہ کہہ...read more

« سابقہ موضوعات