مصنف مکی - زمرہ ری ایکشن12 تبصرے | Oct 19th, 200780 مشاہدات
آج کل الیکٹرانک چوروں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، قوم پہلے ہی عام چوروں کی رپٹ درج کرانے تھانے جانے سے کتراتی تھی کہ پولیس والوں کا رویہ تو سبھی جانتے ہیں، اور اب یہ الیکٹرانک چور جن کے لیے کوئی تھانہ ہی نہیں ہے، اگر آپ کے گھر میں نقب لگتی ہے تو آپ سوائے ٹھنڈی آہیں بھرنے کے اور واویلا مچانے کے اور کیا کرسکتے ہیں..؟!
حال ہی میں وقوع پذیر ہوئی ایسی ہی ایک واردات کا احوال تو سبھی جانتے ہیں مگر اب اس نئی واردات کا احوال...
مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدان, کتابیں14 تبصرے | Oct 19th, 2007166 مشاہدات
کئی سال پہلے میں نے نامور مسلمان سائنسدانوں پر عربی میں ایک برقی کتاب تیار کی تھی جس کا نام “موسوعہ العلماء” تھا، یہ کتاب المکتبہ الالکترونیہ الشاملہ پر میرے سیکشن میں اب بھی ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب ہے.
یوں ہی ایک دن خیال آیا کہ کیوں نا اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی پیش کردیا جائے چنانچہ ترجمہ کا کام شروع کردیا، ماہِ رمضان کا مہینہ تھا اس لیے کافی سست روی لیکن تواتر سے روزانہ کچھ نہ کچھ ترجمہ کرتا رہا اور اپنے بلاگ پر...
مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدانایک تبصرہ | Oct 18th, 200762 مشاہدات
ان کا نام “ابو القاسم سلمہ بن احمد” ہے، اندلس کے شہر مجریط (مدرید) میں 340 ہجری کو پیدا ہوئے اور اسی سے منسوب ہوکر “المجریطی” کہلائے، ریاضی دان تھے اور اندلس میں ریاضی دانوں کے امام کہلاتے تھے، علمِ فلک پر بھی ان کے مواقف اور آراء ہیں، کیمیا اور دیگر علوم پر بھی دسترس رکھتے تھے.
انہوں نے ریاضی، حساب، ہندسہ اور کیمیا پر بیش قیمت علمی تصنیفات چھوڑی ہیں جن میں کچھ اہم یہ ہیں: کیمیا میں “رتبہ الحکم”، کیمیا...
مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدانتبصرہ کریں | Oct 18th, 200762 مشاہدات
ان کا نام “ابو عبد اللہ بن زکریا بن محمد القزوینی” ہے، ان کا نسب عالمِ مدینہ حضرت امام مالک بن انس رحمہ اللہ علیہ پر جاکر ختم ہوتا ہے، قزوین میں کوئی 605 ہجری کو پیدا ہوئے اور 682 ہجری کو وفات پائی، کچھ عرصہ قاضی رہے، مگر علمی تصنیف وتالیف جاری رکھی، وہ فلکیات دان، طبیعات دان، اور علومِ حیات کے ماہر تھے، مگر ہوائی رصد میں ان کے نظریات عظیم الشان ہیں، ان کی اہم تصنیفات میں ان کی مشہور کتاب “عجائب المخلوقات وغرائب...
مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدانتبصرہ کریں | Oct 18th, 200757 مشاہدات
ان کا نام “العلامہ ابو جعفر محمد الطوسی” ہے، ساتویں صدی ہجری کے شروع میں طوس میں پیدا ہوئے اور بغداد میں اسی صدی کے آخر میں وفات پائی، اسلام کے بڑے سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں، مختلف ادوار میں خلفاء نے ان کا اکرام کیا، ان کی مجالس میں وزراء اور امراء شامل ہوتے تھے جس سے بعض لوگ حسد کا شکار ہوگئے اور ان پر کچھ جھوٹے الزامات لگادیے جس کے نتیجے میں انہیں کسی قلعہ میں قید کردیا گیا جہاں انہوں نے ریاضی میں اپنی بیشتر...
مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدانتبصرہ کریں | Oct 18th, 200760 مشاہدات
ابو بکر الرازی کا تعلق تیسری صدی ہجری سے ہے، وہ فارس میں طہران کے جنوبی شہر “ری” میں پیدا ہوئے، جب عباسی خلیفہ عضد الدولہ نے “المستشفی العضدی” بنانے کا ارادہ کیا تو انہی سے ہسپتال کے مناسب مقام کے حوالے سے مشاورت کی.
ان کی شہرت علومِ طب اور کیمیا میں ہے، وہ ان دونوں علوم کے امتزاج سے ہر مرض کی دوا تجویز کیا کرتے تھے، مؤرخین انہیں قرونِ وسطی کے عظیم اطباء میں شمار کرتے ہیں، “الفہرست” میں لکھا ہے: “رازی...
مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدانتبصرہ کریں | Oct 17th, 200755 مشاہدات
ان کا نام “الشیخ الامام شہاب الدین ابو عبد اللہ یاقوت بن عبد اللہ الحموی الرومی البغدادی” ہے، تاریخ میں ان کی پیدائش کے متعلق کچھ نہیں ملتا، تاہم یہ ثابت ہے کہ انہیں روم سے قیدی بناکر دوسرے قیدیوں کے ساتھ بغداد لایا گیا تھا جہاں انہیں ایک غیر تعلیم یافتہ تاجر “عسکر الحموی” کو فروخت کردیا گیا چنانچہ انہی سے منسوب ہوکر یاقوت الحموی کہلائے.
عسکر الحموی نے انہیں پڑھنے پر ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ وہ نہ صرف انہیں...
مصنف مکی - زمرہ مسلم سائنسدانتبصرہ کریں | Oct 17th, 200750 مشاہدات
ان کا نام “عبد الرحمن ابو جعفر الخازنی” ہے، خراسان میں ساتویں صدی ہجری کے ابتدائی دور کے سائنسدان ہیں، ان کی زندگی پر اسراریت سے بھری ہوئی ہے، بعض مصنفین ان میں اور کچھ دوسرے سائنسدانوں میں غلط فہمی کا شکار ہوگئے اور ان کے بعض کاموں کو دوسروں سے منسوب کردیا، ان کی اہم تصنیفات میں “میزان الحکمہ” ہے، یہ کتاب گزشتہ صدی کے وسط میں دریافت ہوئی، اس کتاب کو طبعی علوم کی اولین کتاب سمجھا جاتا ہے خاص طور سے ایک مادہ...