مصنف مکی - زمرہ عام موضوعات8 تبصرے | Sep 25th, 20071,085 مشاہدات
پہلی اور آخری بار عوام کو تنگ کرتے ہوئے اپنا بلاگ بلاگر سے یہاں منتقل کردیا ہے.. اصل میں بلاگر پر بلاگ کچھ جما نہیں.. اس لیے سنجیدگی سے کہیں اور بھاگنے کا سوچنے لگا.. اردو ٹیک والوں کی سروس سے استفادہ کرنے کی کوشش کی مگر بھائی لوگوں نے بلاگ تو شب بھر میں بنادیا جس طرح ایماں کی حرارت والوں نے شب بھر میں مسجد بنا دی تھی.. مگر آج چار دن گزرنے کے با وجود میرا مطلوبہ ٹیمپلیٹ شامل نہیں کیا گیا.. فورم بھائی لوگوں نے لاک کیا ہوا ہے...
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیے2 تبصرے | Sep 25th, 200786 مشاہدات
Inkscape وہی کام کرتا ہے جو ونڈوز میں فری ہینڈ، کورل ڈرا، السٹریٹر یا ایکسارا ایکس کرتے ہیں.. مگر یہ اوپن سورس ہے اور لینکس سمیت میک اور ونڈوز کے لیے بھی دستیاب ہے..
اس کا حجم کوئی 16 میگابائٹ ہے اور یہ ابنٹو کی ریپازٹری میں بھی دستیاب ہے..
ڈاونلوڈ اور مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے رجوع فرمائیں..
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیےایک تبصرہ | Sep 25th, 200750 مشاہدات
KleanSweep سے آپ اپنی لینکس ڈیسٹرو کا تمام تر کچرا پل بھر میں صاف کرسکتے ہیں.. یہ خالی فائلیں، خالی فولڈر، بیک اپ فائلیں، ناکارہ روابط، ڈپلیکیٹ فائلیں اور باقی تمام اقسام کا کچرا آپ کے کمپیوٹر میں تلاش کرکے حذف کردیتا ہے..
یہ ابنٹو کی ریپازٹری میں دستیاب ہے.. پھر بھی ڈاونلوڈ کرنا ہو تو یہاں سے رجوع فرمائیں..
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیے2 تبصرے | Sep 25th, 200747 مشاہدات
Kinstaller سے آپ وہ تمام سورس پیکج بڑے آرام سے نصب کرسکتے ہیں جو کہ ان لاحقوں کے ساتھ آتے ہیں (.tar .tar.gz .tgz .tar.bz2) اس کے استعمال سے آپ کی کنفیگر، میک، اور میک انسٹال کی کمانڈز کی پخراٹ سے جان چھوٹ جاتی ہے.. یہ ان لوگوں کے لیے زیادہ مفید ہے جنہیں سورس پیکج کی تنصیب نہیں آتی..
اضافی طور پر اس سے نصب کیے گئے سورس پیکج ان انسٹال بھی کیے جاسکتے ہیں..
یہ ابنٹو کی ریپازٹری میں دستیاب ہے پھر بھی ڈاونلوڈ کرنا ہو تو یہاں سے رجوع فرمائیں..
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیےتبصرہ کریں | Sep 25th, 200746 مشاہدات
Freeciv ایک ملٹی یوزر سٹریٹجک گیم ہے.. اس میں ہر کھلاڑی ایک سولائزیشن کی قیادت کرتے ہوئے اسے ترقی دیتا اور مضبوط کرتا ہے اور اس کے لیے جنگ بھی لڑتا ہے.. آخر میں جیت اسی کی ہوتی ہے جو سب سے زیادہ طاقتور سولائزیشن بنانے میں کامیاب ہوتا ہے..
یہ خوبصورت گیم تقریباً ہر آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کا سائز سترہ میگابائٹ سے بھی کم ہے..!!
یہ گیم ابنٹو کی ریپازٹری میں دستیاب ہے جسے آپ پیکج منیجر سے...
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیےتبصرہ کریں | Sep 25th, 200751 مشاہدات
گیم کے شائقین کے لیے پیش ہے Flight Gear جو کہ کافی حد تک flight simulator سے مشابہ ہے.. مگر یہ اوپن سورس ہے اور تقریباً دنیا کے بیس ہزار سے زائد ایئرپورٹس کا ماحول اس میں تخلیق کیا گیا ہے.. ساتھ ہی آپ کے چلانے کے لیے اس میں کوئی 1900 جہاز موجود ہیں.. اس کے افیکٹ حقیقت کے کافی قریب ہیں.. یہ لینکس اور میک سمیت ونڈوز کے لیے بھی دستیاب ہے..
اس کا حجم کوئی 93 میگابائٹ ہے.. ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں سے رجوع فرمائیں..
مصنف مکی - زمرہ لینکس اطلاقیےتبصرہ کریں | Sep 25th, 200741 مشاہدات
لینکس میں عام طور پر دو بوٹ لوڈر استعمال کیے جاتے ہیں جن میں Grub اور Lillo قابلِ ذکر ہیں.. ان میں Grub کا استعمال کچھ زیادہ ہے ابنٹو خاندان کی تمام ڈیسٹروز میں یہی استعمال ہوتا ہے.. ہمارے ہاں چونکہ اللہ کے فضل وکرم سے بجلی کا آنا جانا کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے اس لیے اکثر اوقات بوٹ لوڈر کا ایم بی آر سے اڑ جانا معمول کی بات ہے.. یہ تشویشناک امر ہے کیونکہ آپ اپنے کمپیوٹر پر موجود کسی بھی نظام بشمول ونڈوز کو بوٹ کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں..
اگرچہ...
مصنف مکی - زمرہ ڈپلومیٹکایک تبصرہ | Sep 11th, 200770 مشاہدات
سعودیہ کا قومی دن کل کچھ سراسیمگی کی سی کیفیت میں منایا گیا.. سراسیمگی کی یہ کیفیت کل کی سیاسی صورتحال کا نتیجہ تھی.. نواز شریف کو واپس سعودیہ بدر کرنے میں سعودیہ کا بھی ایک اہم کردار تھا.. ناچ گانے پر تو پہلے ہی سعودی وزارتِ خارجہ نے پابندی لگا رکھی تھی اس پر کل کی صورتحال نے سعودیوں کو اور خوفزدہ کردیا تھا.. بہت سوں نے تو سرے سے شرکت ہی نہیں کی.. سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت تھے.. مہمانانِ خصوصی وزیر اعلی سندھ اور گورنر...