مصنف مکی - زمرہ عام موضوعات6 تبصرے | Mar 1st, 2010109 مشاہدات
”اسے کپڑوں سے بے نیاز کر کے اچھی طرح باندھا گیا، پھر اسے لکڑیوں کے ڈھیر پر آویزاں لوہے کے ایک کھمبے تک کھسیٹا گیا، پھر اسے ایک مومن بھیڑ کے سامنے زندہ جلادیا گیا”
کچھ انہی الفاظ میں مؤرخ ”ویل ڈیورانٹ” نے اس فلاسفر (جیورڈانو برونو) کا خاتمہ بیان کیا، مقام روم تھا، 17 فروری کا دن تھا، اور سال تھا 1600ء عیسوی، فروری کے اس سرد دن کو کلیسا کے ٹھیکیدار اور بزدل عوام زندہ جلتے ایک انسان کی چیخیں اور بھنے گوشت کی خوشبو...
مصنف مکی - زمرہ ری ایکشن, عام موضوعات16 تبصرے | Feb 17th, 2010165 مشاہدات
سقوط بغداد کے بعد میں نے صدامی حکمرانوں وجرنیلوں کی سیرت وصورت پر اس لیے تحقیق کی تاکہ ایک اہم اور مشہور دار الحکومت کے شرمناک سقوط کی وجہ جان سکوں، مجھ پر انکشاف ہوا کہ صدام حسین اور اس کا حکمران حلقہ احباب سب کے سب ” گدھے ” تھے یعنی وہ سارے کے سارے جاہل تھے.. خود صدام نے اپنی ثانوی تعلیم مکمل نہیں کی تھی، علی حسن عبد المجید بمشکل کوئی حرف کھولنے کے قابل تھا، حسین کامل نے بڑی مشکل سے پرائمری مکمل کی تھی اسی طرح اس...
مصنف مکی - زمرہ ری ایکشن, عام موضوعات10 تبصرے | Feb 14th, 2010155 مشاہدات
تاتاریوں کے وڈیرے ہلاکو خان نے 1258ء کو مسلمانوں کے خلیفہ اور حاکم المستعصم باللہ کو ایک خط لکھا جس میں اس نے اپنے سفارتکاروں کی بغداد میں ”خواری ” پر غم وغصہ کا اظہار کیا جو اس وقت کے سفارتکاری کے اصولوں کے نہ صرف برخلاف تھا بلکہ اس سے منگولوں اور خاص طور سے ان کے وڈیرے ہلاکو کی شان وہیبت میں کمی واقع ہوئی تھی..
المستعصم باللہ نے ہلاکو کو عربی طرز کا ایک دھمکی آمیز جواب لکھا جس میں کہا گیا کہ ”ان جيوش الخليفة سوف...
مصنف مکی - زمرہ عام موضوعات22 تبصرے | Jan 28th, 2010221 مشاہدات
25 جنوری (2010ء) شام گیارہ بج کر بارہ منٹ پر اللہ جل شانہ نے مجھ پر اپنی مسلسل رحمت وکرم کو جاری رکھتے ہوئے باسل سے نوازا، اگرچہ فارس کی ماں بیٹی کی شدید خواہش رکھتی تھی تاہم ہم اللہ کی رضاء پر ہر حال میں راضی وشاکر ہیں، ہسپتال میں قیام کے دوران ایسے کئی مناظر دیکھے جب بیٹی کی پیدائش پر شوہروں، نندوں، اور ساسوں نے منہ چڑھائے اور بہوؤں کو کھری کھری سنائی، گویا بہو کے پاس جنس کے تعین کا کوئی بٹن ہو اور وہ غلط بٹن دبانے کے جرم...
مصنف مکی - زمرہ شخصیات2 تبصرے | Jan 12th, 2010120 مشاہدات
جنگ عظیم اول کے اختتام پر فرانسیسی انٹیلی جینس نے کئی خواتین کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے ہلاک کیا، ایک اندازے کے مطابق پہلی جنگ عظیم کے دوران اور بعد فرانس میں 300 سیکرٹ ایجنٹ ہلاک کیے گئے جن میں درجنوں خواتین بھی شامل تھیں، تاہم بعض خواتین فرانسیسی انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ کیپٹن لوڈکس کی انتقامی ذہنیت کے باعث موت سے دوچار ہوئیں، ایسی ہی ایک خاتون ماروسا ڈیسٹریلز (Marussa Destrlles)...
مصنف مکی - زمرہ متفرق3 تبصرے | Dec 4th, 2009187 مشاہدات
ليه الغرور و الكبرياء ليه الغرور ..
لا لا تتباهى بالذكاء ليه الغرور ..
ليه الغرور و الكبرياء ليه الغرور ..
لا لا تتباهى بالذكاء ليه الغرور ..
اتعوذ من كلمة انا .. خليك طبيعي مثلنا ليه الغرور ..
ليه الكلافة والتعب ..
تمشي تظن انك عجب ..
ليه الكلافة والتعب ..
تمشي تظن انك عجب ..
ترى البساطة من ذهب ..
خذها نصيحة مننا ليه الغرور ..
خذها نصيحة مننا ..
خليك طبيعي مثلنا ليه الغرور ..
ليه الغرور و الكبرياء ليه الغرور ..
لا لا تتباهى...
مصنف مکی - زمرہ آئی ٹی نیوز9 تبصرے | Nov 16th, 2009221 مشاہدات
اب چونکہ انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی ڈومین رجسٹر ہو سکیں گے، مصر کے وزیرِ اتصالات نے اعلان کیا ہے کہ مصر پہلا عرب ملک ہوگا جو عربی ڈومین پیش کرے گا، مصری ڈومین کا لاحقہ نقطہ مصر یعنی ” .مصر ” ہوگا، بی بی سی کے مطابق یہ ڈومین آج آدھی رات کے بعد رجسٹر کیے جاسکیں گے، مگر میں یہ سوچ رہا ہوں کہ آخر نقطہ مصر ڈومین رجسٹر کہاں ہوں گے؟؟